حیدرآباد ۔13نومبر(اعتماد نیوز) اسمبلی میں آج تلگو دیشم کے دس ارکان
اسمبلی کے معطل ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی نے الزام لگایا کہ
اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری کا یہ فیصلہ یکطرفہ ہے۔ انہوں نے دوسری جانب
سے تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی کے غیر ضروری بحث کو بھی غیر مناسب
قرار دیا۔